واشنگٹن: تفصیلی انٹرویو میںامریکی صدارتی الیکشن میں اپوزیشن جماعت کے امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے ساتھ مل کر مشرق وسطی میں بالخصوص اور دنیا بھر میں بالعموم امن کے لیے کام کروں گا۔اس موقع پر انہوں نے دعویٰ کیا کہ اگر میں صدر ہوتا تو اسرائیل پر حملہ، حماس اور حزب اللہ کی کارروائیاں اور روس یوکرین جنگ نہ ہوتی۔ افغانستان میں جو کچھ ہوا وہ شرمناک ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ مشرق وسطی میں امن کی ضرورت ہے۔ یحیی السنوار اور حسن نصر اللہ کے بعد اب مذاکرات کا موقع موجود ہے جسے گنوانا نہیں چاہیے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ نیتن یاہو نے ہمیشہ میرا کہا مانا ہے اور نیتن یاہو کو ایران کو جواب دینے کے لیے وہی کرنا چاہیے جو وہ مناسب سمجھیں۔سابق امریکی صدر نے کہا کہ روسی صدر ولادیمیر پوٹن امریکا کے موجودہ صدر بائیڈن اور نائب صدر کملا ہیرس کا ویسا احترام نہیں کرتے، جیسا میرا کیا کرتے تھے۔