لیڈرشپ نے مایوس کیا: شوکت یوسفزئی پھٹ پڑے تازہ ترین Roze News
تازہ ترین

لیڈرشپ نے مایوس کیا: شوکت یوسفزئی پھٹ پڑے

لیڈرشپ نے مایوس کیا: شوکت یوسفزئی پھٹ پڑے

لیڈرشپ نے مایوس کیا: شوکت یوسفزئی پھٹ پڑے

پشاور:پی ٹی آئی کے رہنما شوکت یوسفزئی نے فائنل کال احتجاج کو لے کر پارٹی قیادت پر مایوسی کا اظہار کیا ، شوکت یوسفزئی نے تصدیق کی کہ بشری بی بی اور وزیراعلی کے پی علی امین گنڈاپور مانسہرہ میں ہیں اور محفوظ ہیں۔ پی ٹی آئی لیڈرشپ نے مایوس کیا، علی امین کے علاوہ کوئی لیڈر سامنے نہیں آیا، لیڈر شپ میں مشاورت اور رابطہ کاری نظر نہیں آئی، پلاننگ کا بھی فقدان تھا۔
بیرسٹرگوہر اور سلمان اکرم راجہ کہاں تھے؟ شیر افضل مروت بھی غائب تھے، جب لیڈر شپ کے پاس فیصلیکا اختیار نہیں تھا تو اتنے زیادہ کارکنوں کو کیوں لیکرگئی؟ پہلے سے معلوم تھا حکومت ڈی چوک میں فسطائیت کا مظاہرہ کرے گی، پارٹی کے اندر تحقیقات ہونی چاہیے کہ ڈی چوک کو ہی جانے کیلئے کیوں چناگیا۔ وفاقی حکومت نے مذاکرات کا کہا تو کیوں نہیں کیے گئے؟ حکومت کی مذاکرات کی پیشکش پر مشاورت کیوں نہیں کی گئی؟

Exit mobile version