لیجنڈز لیگ؛ پاکستان کے 4 سابق کرکٹرز ایک پر پھر میدان پر نظر آئیں گے کھیل Roze News
کھیل

لیجنڈز لیگ؛ پاکستان کے 4 سابق کرکٹرز ایک پر پھر میدان پر نظر آئیں گے

cricket

لیجنڈز لیگ؛ پاکستان کے 4 سابق کرکٹرز ایک پر پھر میدان پر نظر آئیں گے

دوحا: قومی کرکٹ ٹیم کے 4 سابق کرکٹرز شاہد آفریدی، مصباح الحق، عبدالزاق اور شعیب اختر ایک بار پھر ایکشن میں دیکھائی دیں گے۔دوحا میں شروع ہونے والی لیجنڈز لیگ 2023 کا آغاز 10 مارچ سے ایشین ٹاؤن کرکٹ اسٹیڈیم میں ہوگا، قومی ٹیم کے چاروں کرکٹرز ٹورنامنٹ میں ایشیا لائنز کی نمائندگی کرتے نظر آئیں گے۔ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ میں ایشیا لائنز کا مقابلہ انڈیا مہاراجہ سے ہوگا جبکہ ورلڈ جائنٹس ایونٹ کی تیسری ٹیم ہوگی۔ایشیا الیون کی تشکیل کے لیے پاکستانی کرکٹرز کے ساتھ سری لنکا، بنگلہ دیش، افغانستان اور نیپال کے سابق کرکٹرز شامل ہوں گے، ٹورنامنٹ میں 8 میچز شیڈول ہیں جبکہ فائنل 20 مارچ کو کھیلا جائے گا۔

Exit mobile version