لیبیا: لیبیا کے قریب تارکین وطن کی کشتی الٹ جانے کے باعث 30 افراد لاپتا ہوگئے۔ غیرملکی میڈیا نے اطالوی کوسٹ گارڈ ز کے حوالے سے بتایا کہ واقعے کے بعد 17 افراد کو بچالیا گیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا نے اطالوی کوسٹ گارڈز کے حوالے سے بتایا کہ واقعے کے بعد 17 افراد کو بچالیا گیا ہے، خبر رساں اداروں کے مطابق کشتی خرب موسم کی وجہ سے حادثے کا شکار ہوئی، انسانی جانوں کو بچانے کیلئے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ واضح رہے کہ کچھ روز قبل بحیر روم میں بھی تارکین وطن کی کشتی حادثے کا شکار ہوگئی تھی، حادثے میں 76 تارکین وطن ہلاک ہوئے تھے۔