لکی مروت: سی ٹی ڈی ،پولیس کی مشترکہ کارروائی، ایک دہشتگرد ہلاک، 2 فرار جرائم Roze News
جرائم

لکی مروت: سی ٹی ڈی ،پولیس کی مشترکہ کارروائی، ایک دہشتگرد ہلاک، 2 فرار

سی سی ڈی کے ساتھ مبینہ مقابلوں میں 3 مطلوب ملزمان مارے گئے

سی سی ڈی کے ساتھ مبینہ مقابلوں میں 3 مطلوب ملزمان مارے گئے

لکی مروت: لکی مروت میں سی ٹی ڈی اور پولیس کے مشترکہ آپریشن کے دوران ایک دہشتگرد مارا گیا۔سی ٹی ڈی حکام کے مطابق پولیس اور سی ٹی ڈی نے تھانہ گمبیلا کی حدود علاقہ شاگئی میں مشترکہ انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کیا، دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشتگرد ہلاک جبکہ دو فرار ہوگئے، ہلاک مبینہ دہشتگرد سے اسلحہ ایمونیشن برآمد کر لیا گیا۔
ہلاک دہشت گرد آصف علی کمانڈر، انتہائی مطلوب خوارج انعام اللہ عرف لامبا کا اہم ساتھی تھا۔ ہلاک مبینہ دہشت گرد اور اس کے ساتھی پولیس اور سکیورٹی فورسز پر حملے کا منصوبہ بنا رہے تھے، چھاپے کے دوران دہشت گردوں نے پولیس پر فائرنگ کی شروع کر دی، جوابی فائرنگ کے بعد سرچ آپریشن میں دہشت گرد ہلاک پایا گیا۔2 دہشت انعام عرف لامبا اور ولایت فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

Exit mobile version