لاہور ہائیکورٹ کا موسم سرما کی چھٹیوں کے بعد سکول بچوں کو ٹرانسپورٹ فراہم کرنے کا حکم پاکستان Roze News
پاکستان

لاہور ہائیکورٹ کا موسم سرما کی چھٹیوں کے بعد سکول بچوں کو ٹرانسپورٹ فراہم کرنے کا حکم

لاہور ہائیکورٹ کا موسم سرما کی چھٹیوں کے بعد سکول بچوں کو ٹرانسپورٹ فراہم کرنے کا حکم

لاہور ہائیکورٹ کا موسم سرما کی چھٹیوں کے بعد سکول بچوں کو ٹرانسپورٹ فراہم کرنے کا حکم

لاہور:لاہورہائیکورٹ نے سموگ کے تدارک کے لیے دائر درخواستوں پر حکم نامہ جاری کر دیا۔جسٹس شاہد کریم نے درخواستوں پر 3 صفحات پر مشتمل حکم نامہ جاری کیا ،حکم نامے میں کہاگیا کہ موسم سرما کی چھٹیوں کے بعد سکول بچوں کو ٹرانسپورٹ فراہم کریں، اس حوالے سے تمام سکولز کو فائنل نوٹس بھی جاری کیے جائیں۔
عدالتِ عالیہ نے مزید کہا ہے کہ ایڈووکیٹ جنرل نے بتایا ہے پنجاب حکومت سموگ پر قابو پانے کے لیے اقدامات کر رہی ہے اور فصلوں کی باقیات جلانے والوں کے خلاف مقدمات بھی کیے جا رہے ہیں۔ہائی کورٹ نے سموگ پر قابو پانے کے لیے محکمہ ٹرانسپورٹ کے اقدامات کی بھی تعریف کی۔

Exit mobile version