چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ لاڑکانہ شہر کی شکایات کافی حد تک دور کر دی گئی ہیں۔میونسپل اسٹیڈیم لاڑکانہ میں پی پی کارکنوں کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا، اس موقع پر سہیل انور سیال، جمیل سومرو اور دیگر بھی موجود تھے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پی پی چیئرمین نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے کارکن ہمارے ساتھ ہیں تو ہم کامیاب ہیں، ہماری بڑی ذمہ داری بینظیر بھٹو کے شہر کو سنبھالنا ہے۔انہوں نے کہا کہ 2018 میں لاڑکانہ شہر کی شکایات کا کافی حد تک ازالہ کر دیا گیا ہے، اگر پیپلز پارٹی کی حکومت بنی تو ہم 300 یونٹ بجلی مفت فراہم کریں گے۔بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ ہم نے اپنا دس نکاتی منشور پیش کیا ہے، مفت ادویات اور علاج کی سہولتیں متعارف کرائیں گے، مزدور کارڈ، یوتھ کارڈ اور کسان کارڈ۔انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے منشور کے ساتھ غربت، مہنگائی اور بے روزگاری کا مقابلہ کرنا ہے، ہم ہر ضلع کے چیئرمین کے ساتھ کھلی کچہری لگائیں گے۔پی پی چیئرمین کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہم نے سیلاب متاثرین کے لیے گھر بنائے ہیں، ہم آپ کی مرضی کے مطابق ضلع کے وسائل کو تعینات کریں گے۔انہوں نے کہا کہ سیلاب متاثرین سے 20 لاکھ گھروں کا وعدہ کیا تھا، اب پورا کر رہا ہوں، لاڑکانہ کے لوگوں کے لیے دل کے علاج کی مفت سہولت فراہم کی ہے۔
لاڑکانہ شہر کی شکایات کافی حد تک حل کردیں بلاول بھٹو

بھارت کے ناپاک عزائم بے نقاب کرنے کیلئے پاکستانی وفد آج امریکا میں اہم ملاقاتیں کریگا