لاہور:پاکستان تحریک انصاف نے اعلان کیا ہے کہ قومی ا سمبلی کی خالی ہونے والی33نشستوں پر عمران خان ہی ضمنی ا لیکشن لڑیں گے۔ہمارے نمائندے کے مطابق عمران خان کی رہائش گاہ زمان پا رک میں پی ٹی آئی کو ر کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے اور فواد چوہدری کے ساتھ روا رکھے جانے والے سلوک کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی۔اجلاس میں پنجاب کی نگران حکومت اور دونوں صوبوں میں ہونے والے ضمنی الیکشن سمیت قومی اسمبلی کے33حلقوں پر ضمنی انتخاب کے حوالے سے بات چیت ہوئی۔اجلاس کے بعد پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی اور اسد عمر نے مشترکہ پریس میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی قومی ا سمبلی کے 33حلقوں پر ضمنی الیکشن میں بھرپور حصہ لیے گی اور تمام نشستوں پر عمران خان ہی امیدوار ہوں گے۔پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین نے کہا کہ عمران کی زیر صدارت کور کمیٹی کے اجلاس میں میکی صورتحال اور ضمنی الیکشن پر بھی غور کیا گیا۔شاہ محمود نے کہا کہ آئین کے تحت90دن کے اندر تحلیل اسمبلیوں پر انتخابات کروائے جائیں پولیٹیکل انجینئرنگ سے ضمنی انتخابات کروائے جارہے ہیں۔
قومی اسمبلی کے33حلقوں سے عمران خان ہی الیکشن لڑیں گے،تحریک انصاف

قومی اسمبلی کے33حلقوں سے عمران خان ہی الیکشن لڑیں گے،تحریک انصاف