قرضوں کی ری شیڈولنگ کیلئے پیرس کلب نہیں جائیں گے، وزیر خزانہ پاکستان Roze News
پاکستان

قرضوں کی ری شیڈولنگ کیلئے پیرس کلب نہیں جائیں گے، وزیر خزانہ

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) معاہدے کی پاسداری کریں گے اورقرضوں کی ری شیڈولنگ کیلئے پیرس کلب نہیں جائیں گے۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ ایل سیز سے متعلق شکایات کا ازالہ کریں گے، اسٹیٹ بینک نے مؤخر ادائیگی سے متعلق ڈیٹا فراہم کردیا ہے، 50 ہزار ڈالر تک کی ایل سیز کی ادائیگی کرنے جارہے ہیں۔
ان کا کہنا تھاکہ تمام فیصلوں پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے گا، عالمی ادارے بھی ہمارے کیے گئے فیصلوں کی تائید کریں گے، قرضوں کی ری شیڈولنگ کیلئے پیرس کلب نہیں جائیں گے، آئی ایم ایف معاہدے کی پاسداری کریں گے۔
وزیر خزانہ نے کہا کہ آئی ایم ایف معاہدے کی پاسداری کریں گے، اتحادی حکومت اپنی ذمہ داریاں پوری کرے گی، گزشتہ حکومت کی وجہ سے ملک مسائل کا شکار ہوا۔ اسحاق ڈار نے مزید کہا کہ تاجر برادری کے تحفظات بھی دور کریں گے۔

Exit mobile version