نیو یارک:اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں فلسطینی علاقوں پر اسرائیلی قبضے کیخلاف قرار داد اکثریتی ووٹوں سے منظور ہوگئی۔عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی کے قبضے کیخلاف قرار داد کے حق میں 87جبکہ مخالف میں 26ووٹ ڈالے گئے جبکہ53ممالک نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں منظور کی گئی قرار داد میں عالمی عدالت انصاف سے فلسطینی علاقوں پر اسرائیلی قبضے،آباد کاری ا ور حملوں سے فلسطینی عوام کے حق خودارادیت کی خلاف ورزی پر قانونی نتائج کے بارے میں رائے دینے کی بھی درخواست کی گئی۔پاکستان،متحدہ عرب امارات،روس،چین اور دیگر مسلمان ممالک نے قرار داد کے حق میں جبکہ ا سرائیل، امریکہ، برطانیہ اوردیگر یورپی ممالک نے قرار داد کی مخالفت میں ووٹ دیا۔بھارت فرانس اور جاپان نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔اسرائیل نے1967میں عرب اسرائیل جنگ کے دورن مقبوضہ بیت المقدس پر قبضہ کیا تھا۔
فلسطینی علاقوں پر اسرائیلی قبضے کیخلاف قرار داد اکثریت سے منظور

فلسطینی علاقوں پر اسرائیلی قبضے کیخلاف قرار داد اکثریت سے منظور