لاہور: دہلی، امرتسر اور چندی گڑھ کی سموگ تیز ہوا کے نتیجے میں لاہور میں داخل ہو رہی ہے، گزشتہ روز ہوا تھمتے ہی لاہور کا ایئر کوالٹی انڈیکس 800 سے 191 پر آ گیا، بھارت سے چلنے والی 7 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں لاہور میں داخل ہونے سے آلودگی میں اضافہ ہوتا ہے ۔بھارتی علاقوں میں فصل کی باقیات جلانے سے آلودگی بڑھی، تیز ہوا سے لاہور کا ایئر کوالٹی انڈیکس بھی متاثر ہو رہا ہے
حکومت پنجاب کی جانب سے شہریوں سے ماسک پہننے، کھڑکیاں، دروازے بند رکھنے کی اپیل کی گئی ہے، وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے ہر شہری سے ماسک پہننے کی اپیل کی ہے۔
مریم اورنگزیب نے اس تناظر میں شہریوں سے اپیل کی ہے کہ بچے ماسک پہنیں، امرض قلب،پھیپھڑوں، سانس کے مریض اور بزرگ کھلی ہوا میں نہ جائیں، سموگ کی صورت حال میں بچوں کی حفاظت اور سہولت کے لیے سکول کا وقت صبح 8 بجکر 45 منٹ کیا گیا ہے
تازہ ترین
فضائی آلودگی، لاہور یوں کیلئے ایمرجنسی الرٹ جاری
- by web_desk
- اکتوبر 28, 2024
- 0 Comments
- 462 Views
- 10 مہینے ago

Leave feedback about this