رہنما ایم کیو ایم پاکستان فاروق ستار نے کراچی کے حلقہ این اے 240 سے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے۔ اس موقع پر ڈاکٹر فاروق ستار نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان نے شفاف الیکشن کا سب سے زیادہ مطالبہ کیا تھا۔انہوں نے کہا کہ صاف اور شفاف انتخابات کے لیے ضروری ہے کہ کاغذات نامزدگی کا مرحلہ خوش اسلوبی سے طے کیا جائے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے لیے دو دن کی توسیع کی گئی ہے، ضلع غربی میں لیول پلیئنگ فیلڈ پر بات کریں گے۔ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما کا کہنا تھا کہ اس سے کوئی اور مطلب نہ لیا جائے کہ وہ مختلف جماعتوں سے ملاقاتیں کر رہے ہیں۔

Leave feedback about this