پاکستان میں غیر قانونی طورپر مقیم غیر ملکی باشندوں کی ملک بدری کی ڈیڈ لائن کا آج آخری دن ہے گذشتہ روز تین ہزار کے قریب افغان باشندے افغانستان واپس جانے کیلئے پاک افغان سرحد باب دوستی پہنچنے چمن میں کرائے پر رہنے والے افغان باشندوں کو گھر خالی کرنے کیلئے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مساجد میں اعلانات کراے جارہے ہیں ،ڈپٹی کمشنر چمن راجہ اطہر عباس کے مطابق افغان شہریوں کی مرضی سے وطن واپسی میں غیر معمولی اضافہ ہواہے ۔پیر کو تین ہزار کے قریب افغان شہری وطن واپس جانے کیلئے با ب دوستی پہنچے جن میں سے دیر سے آئے آٹھ سو افغانی باب دوستی گیٹ کے مقررہ وقت پر بند ہونے کے باعث افغانستان نہ جاسکے۔