غریب ترین اضلاع کیلیےخصوصی ترقیاتی پروگرام شروع دلچسپ و عجیب Roze News
دلچسپ و عجیب

غریب ترین اضلاع کیلیےخصوصی ترقیاتی پروگرام شروع

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے 20غریب ترین اضلاع کیلیے 5 سالہ خصوصی ترقیاتی پروگرام شروع کردیا۔وفاقی حکومت نے ملک بھر کے20غریب ترین اضلاع کے لیے خصوصی ترقیاتی اقدامات پر مشتمل5سالہ (2022-27) منصوبے کا آغاز کردیا، جس کو سینٹرل ڈیولپمنٹ ورکنگ پارٹی نے منظوری کے لیے ’ایکنک‘ کو بھیج دیا ہے۔اس منصوبے کے پہلے فیز پر لاگت کا تخمینہ 40 ارب روپے لگایا گیا ہے جو وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے درمیان50 فیصد لاگتی اشتراک کی بنیاد پر مکمل کیا جائے گا۔پلاننگ کمیشن حکام کے مطابق پاکستان کی اقتصادی تاریخ میں اپنی نوعیت کا پہلا منصوبہ ہے جس میں وفاقی حکومت غریب ترین اضلاع کی ترقی کے لیے بھرپور اقدامات کررہی ہے۔گزشتہ دور حکومت میں مسلم لیگ (ن) نے اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام کی مدد سے کثیرجہتی غربت انڈیکس سروے مکمل کیا تھا،جس نے پہلی بار ملک بھر میں ضلعی سطح پر غربت کا نقشہ بنایا۔غریب ترین اضلاع ملٹی پارٹی انڈیکس اسکور کی بنیاد پر شناخت کیے گئے، منتخب 20 اضلاع میں بلوچستان کے 11، سندھ کے 5، خیبرپختون خوا سے 3 اور پنجاب سے ایک ضلع شامل ہے۔

Exit mobile version