عید قریب آتے ہی ملک بھر کی مویشی منڈیوں میں رونق بڑھ گئی ہے شہری مناسب دام میں جانور ڈھونڈنے نکل پڑے ہیں ۔خریداروں کو دیکھ کر بیوپاریوں کے چہرے کھل اُٹھے ہیں لیکن مہنگائی کے ستائے عوام کا کہنا ہے کہ جتنی گنجائش ہے اس میں اس بار جانور ملنا بہت مشکل ہوگیا ہے ۔کراچی ناردرن بائی پاس مویشی منڈی میں بوس کی دھوم مچی ہوئی ہے ۔منفرد نگت ، دلکش آنکھوں والے باری بھر کم بھینسے کے 45 لاکھ لگ گئے لیکن مالک پھر بھی راضی نہیں ہوا اور کہتا ہے ستر لاکھ ہی لوں گا۔دوسری جانب گوجرانوالہ کی مویشی منڈی میں پہلوان بکروں کے چرچے ہیں ارجن پورنسل کے دس بکروں کیلئے پچاس لاکھ کی ڈیمانڈ ہے ۔

Leave feedback about this