اسلام آباد: مہنگائی سے متاثرہ عوام کے لیے خوشخبری آگئی، ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان سامنے آگیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اب تک کی ورکنگ کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 13 روپے فی لیٹر تک کمی ہوسکتی ہے، پیٹرول کی قیمت میں ساڑھے 12 سے 13 روپے فی لیٹر تک کمی کا امکان ہے، ڈیزل کی قیمت بھی 13 روپے اور ایک آدھا روپے تک کم ہو سکتا ہے۔
ذرائع کے مطابق عالمی منڈیوں میں خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل کمی کا سلسلہ جاری ہے، خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا اثر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر بھی پڑے گا، پی ایس او کی امداد ایڈجسٹمنٹ، کسٹمز ڈیوٹی میں بھی کمی ہوئی ہے۔
ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات پر وصول کیے جانے والے پریمیم میں بھی کمی ہوئی ہے، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا حتمی اعلان 15 ستمبر کو کیا جائے گا، وزیر خزانہ نئی قیمتوں کا اعلان وزیراعظم کی مشاورت سے کریں گے۔
عوام کے لیے خوشخبری! پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان

پٹرول کی قیمت برقرار، ڈیزل 2 روپے 78 پیسے فی لٹر مہنگا