عالمی منڈیوں میں تیل کی قیمتوں میں کمی کے بعد ملک بھرمیں بھی آئندہ پندرہ روز کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان ہے ۔تیل قیمتوں میں بارہ روپے فی لیٹر تک کمی کا امکان ہے جس کے متعلق ورکنگ کرلی گئی ہے ۔پیٹرول کی قیمت میں گیارہ روپے فی لیٹر تک کمی ہوسکتی ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں بارہ روپے فی لیٹر کمی کی تجویز ہے اسی طرح مٹی کا تیل ساڑحے سات روپے فی لیٹر تک سستا ہونے کا امکان ہے ۔لائٹ ڈیزل کی قیمت تیرہ روپے 76 پیسے فی لیٹر تک کم ہوسکتی ہے گذشتہ 14 روز میں عالمی سطح پر ڈیزل کی قیمت 95 ڈالر فی بیرل تک رہی جبکہ عالمی منڈیوں میں پیٹرول کی قیمت اکسی ڈالر سے 86 ڈالر فی بیرل تک رہی ہے اسی طرح برنٹ آئل مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت 74 ڈالر فی بیرل تک رہی ، ڈیزل کی ایکس ریفائنری قیمت 179 روپے 69 پیسہ فی لٹر ہے ،پیٹرول کی ایکس ریفائنری قیمت 170 روپے 73 پیسے فی لٹر ہے
پاکستان
معیشت و تجارت
عوام کیلئے خوشخبری ، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان
- by web_desk
- دسمبر 15, 2023
- 0 Comments
- 704 Views
- 1 سال ago

Leave feedback about this