عوام کیلئے بری خبر،پیٹرول اور ڈیزل قیمت میں ایک بار پھر اضافے کا فیصلہ تازہ ترین Roze News
تازہ ترین

عوام کیلئے بری خبر،پیٹرول اور ڈیزل قیمت میں ایک بار پھر اضافے کا فیصلہ

عوام کیلئے بری خبر،پیٹرول اور ڈیزل قیمت میں ایک بار پھر اضافے کا فیصلہ

عوام کیلئے بری خبر،پیٹرول اور ڈیزل قیمت میں ایک بار پھر اضافے کا فیصلہ

اسلام آباد:(IFEM) کے اجلاس میں پیٹرول، ڈیزل، مٹی کا تیل اور لائٹ ڈیزل آئل ڈھائی روپے مہنگا کرنے کا فیصلہ کیا گیا ،اس کا اثر ای ایسکرو (ESCROW) اکاونٹس میں منتقل کیا جائے گا جو ریفائنریوں کے اپ گریڈ منصوبوں کے لیے استعمال ہوگا، یہ ایک عارضی انتظام ہوگا اور آئندہ بجٹ تک جاری رہے گا۔ایس آئی ایف سی کے اجلاس میں اوگرا (OGRA) کو آئی ایف ای ایم میں اضافے کے اثرات کا جائزہ لینے اور پیٹرولیم ڈویژن کو خلاصہ تیار کرنے کی ہدایت دی گئی، جو ای سی سی (ECC) کے سامنے منظوری کے لیے پیش کیا جائے گا۔
تاہم، پارکو (PARCO)، جو مارکیٹ کا 48 فیصد حصہ رکھتا ہے، آئی ایف ای ایم میں اضافے کے خلاف ہے اور اسے عارضی انتظام قرار دیتا ہے۔اجلاس میں پیٹرولیم ڈویژن کو ہدایت دی گئی کہ مقامی ریفائنریوں کے 5 سے 6 ارب ڈالر کے اپ گریڈ منصوبوں کو شروع کرنے کے لیے ایک ہفتے کے اندر قابل عمل منصوبہ پیش کرے۔

Exit mobile version