عوامی منصوبوں کی شفافیت ، معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کریں گے، وزیر اعلیٰ پنجاب کا اعلان تازہ ترین Roze News
تازہ ترین

عوامی منصوبوں کی شفافیت ، معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کریں گے، وزیر اعلیٰ پنجاب کا اعلان

عوامی منصوبوں کی شفافیت ، معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کریں گے، وزیر اعلیٰ پنجاب کا اعلان

عوامی منصوبوں کی شفافیت ، معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کریں گے، وزیر اعلیٰ پنجاب کا اعلان

 

لاہور:وزیرِاعلی پنجاب مریم نواز کی زیرِ صدارت پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ پر 7 گھنٹے طویل اجلاس ہوا جس میں 77 اقدامات، 70 منصوبوں اور 7 پروگرامز پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا، اجلاس میں مریم نواز نے کہا ہے کہ عوام کی بھلائی کے منصوبوں کی شفافیت اور معیار پر سمجھوتہ نہیں کروں گی۔اس موقع پر بریفنگ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ جدید ٹیکنالوجی، ڈرون اور جی آئی ایس میپنگ سے مانیٹرنگ کو متعارف کرایا جارہا ہے، منصوبوں پر پیشرفت وقت کے واضح تعین کے ساتھ یقینی بنائی جائے گی۔اجلاس میںپنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے وزیراعلی کو بریفنگ دی کہ پی ڈی ڈبلیو پی کے 28 اجلاس ہوئے، پنجاب میں عوام کی بھلائی کی 287 سکیموں پر غور ہوا۔ سینئر وزیرمریم اورنگزیب نے کہا کہ زراعت، موسمیات اور آئی ٹی سمیت مختلف شعبوں میں ترقی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، ترقیاتی سکیموں کے لیے 278 ارب روپے مختص کیے گئے، ترقیاتی سکیموں کے لیے 83 ارب روپے جاری کیے جا چکے ہیں۔اس موقع پرمریم نواز نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام کی بھلائی کے منصوبوں کی شفافیت پر سمجھوتہ نہیں کروں گی، منصوبوں پرعمل درآمد کی رفتار اور معیار پر بھی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔

Exit mobile version