وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان کے کہنے پر بدھ کو ریڈیو پاکستان اورسرکاری نیوز ایجنسی اے پی پی کے دفاتر پر حملے کئے گئے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ خواتین سمیت سرکاری عملے پر تشد د کرنا ، توڑ پھوڑ اوراملاک کو نقصان پہنچانا دہشتگردی ہے ۔مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ یہ ہر وہ کام کررہے ہیں جس سے بھارت میں شادیانے بجائے جاتے ہیں ، ڈی جی ریڈیو پاکستان کو شرپسندوں کیخلاف ایف آئی آر درج کرانے کا کہا ہے ۔مریم اورنگزیب نے یہ بھی کہا کہ ملزمان کو گرفتار کیاجائیگا بلکہ سرکاری نقصانات بھی وصول کرینگے
Leave feedback about this