عمران خان کی جنید اکبر کو پبلک اکانٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ چھوڑنے کی ہدایت تازہ ترین Roze News
تازہ ترین

عمران خان کی جنید اکبر کو پبلک اکانٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ چھوڑنے کی ہدایت

عمران خان کی جنید اکبر کو پبلک اکانٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ چھوڑنے کی ہدایت

عمران خان کی جنید اکبر کو پبلک اکانٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ چھوڑنے کی ہدایت

راولپنڈی:بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)عمران خان نے جنید اکبر کو پبلک اکاونٹس کمیٹی (پی اے سی) کی چیئرمین شپ چھوڑنے کی ہدایت کر دی۔ عمران خان کی بہن علیمہ خان نے پی اے سی کی چیئرمین شپ سے متعلق بانی پی ٹی آئی کا پیغام قیادت کو پہنچا دیا، علیمہ خان نے بانی پی ٹی آئی کا تحریری حکم بیرسٹر گوہر اور سلمان اکرم راجہ کو پہنچایا۔
بانی پی ٹی آئی نے ہدایت کی کہ جنید اکبر مستعفی ہو کر پارٹی امور پر مکمل توجہ دیں اور خیبرپختونخوا میں ہر ہفتہ جلسے اور کنونشنز کا انعقاد کریں۔جنید اکبر کی جگہ عمر ایوب کو پی اے سی کا چیئرمین نامزد کر دیا گیا۔
اس حوالے سے جنید اکبر کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی جب کہیں گے، پبلک اکانٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ چھوڑ دوں گا۔دوسری جانب پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ یہ پارٹی کا اندرونی معاملہ ہے، فی الحال کوئی مقف نہیں دینا چاہتا۔

 

Exit mobile version