تازہ ترین

عمران خان پر دہشتگردی کا مقدمہ، حاضر ی سے استثنیٰ پر فیصلہ ساڑھے 3 بجے ہوگا

عمران خان پر دہشتگردی کا مقدمہ، حاضر ی سے استثنیٰ پر فیصلہ ساڑھے 3 بجے ہوگا

اسلام آباد: اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی کی عدالت نے کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کیخلاف دہشتگردی کی دفعات کے تحت تھانہ سنگجانی میں درج مقدمے میں آج کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست پر ساڑھے تین بجے فیصلہ ہوگا۔اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی کی عدالت میں عمران خان کے وکیل سردار مصروف خان پیش ہوئے۔اس موقع پر لیگل ٹیم نے عمران خان کی جانب سے آج کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی۔وکیل صفائی نے عدالت کو بتایا کہ جوڈیشنل کمپلیکس میں عمران خان کی گذشتہ پیشی سب کے سامنے ہے، جوڈیشل کمپلیکس آمد پر انہیں قتل کرنے کا ارادہ تھا عمران خان جوڈیشل کمپلیکس آج آنا چاہ رہے تھے لیکن حالات ان کے آنے کے نہیں ہیں، پوری قوم نے عمران خان پرپولیس کی جانب سے کارروائی کو دیکھا ہے۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image