تازہ ترین

عمران خان سے بڑا فراڈیا اور ہشتگرد پاکستان کی سیاست میں نہیں دیکھا، نواز شریف

عمران خان سے بڑا فراڈیا اور ہشتگرد پاکستان کی سیاست میں نہیں دیکھا، نواز شریف

لندن: نواز شریف نے میڈیا سے گفتگو میں کہا ہے کہ عمران خان سے بڑا فراڈیا اور دہشتگر د پاکستان کی سیاست میں نہیں دیکھا۔انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پولیس پر پیٹرول بم کس لیے پھینکے گئے، یہ سب کس نے سکھایا، پولیس والے نہ بھاگتے تو کیا ہوتا، یہ سب ناقابل برداشت ہ، حکومت نے جے آئی ٹی بنادی جو تمام معاملات کی چھان بین کریگی، ایسے لوگوں کیخلاف بھرپور ایکشن ہونا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ یہ دہشتگرد بھی تھا اس کا کسی کو علم نہیں تھا۔ دنیا جانتی ہے یہ ہیرا پھیرا ور فراڈ یا تو پہلے ہی تھا، اب واسط پڑا ہے تو یہ سامنے آیا ہے اس سے بڑا فراڈ یا اور نہ اس سے بڑا دہشتگرد پاکستان کی سیاست میں دیکھا،یہ تو ہر معاملے میں دوسروں سے نمبر لیکر آگے آگے جارہا ہے۔پیٹرول بم پھینکنے کے واقعے پر نواز شریف نے کہا کہ پہلی دفعہ کسی سیاسی جماعت کی طرف سے اس طرح کی حرکت ہے یہ ناقابل برداشت ہے ایسے لوگوں کیخلاف بھرپور ایکشن ہونا چاہیے۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image