عمران خان حفاظتی ضمانت کیلئے عدالت میں پیش ، نماز جمعہ کا وقفہ تازہ ترین Roze News
تازہ ترین

عمران خان حفاظتی ضمانت کیلئے عدالت میں پیش ، نماز جمعہ کا وقفہ

عمران خان کا 10 سے 14 مئی تک عوامی جلسوں کا اعلان

عمران خان کا 10 سے 14 مئی تک عوامی جلسوں کا اعلان

لاہور: لاہور ہائیکورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی حفاظتی ضمانت کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کردی ۔جسٹس علی باقر نجفی حفاظتی ضمانت کی درخواست پر سماعت کررہے ہیں ۔عمران خان کمرہ عدالت پہنچ گئے جس کے بعد لاہور ہائیکورٹ میں نماز جمعہ کا وقفہ ہوگیا جسٹس علی باقر نجفی اور عدالتی عملہ نماز جمعہ کیلئے چلا گیا ، عدالتی عملے کے مطابق کیس کی سماعت دو بجے ہوگی ۔اس سے پہلے سماعت مقرر کیے جانے کے بعد عمران خان کے وکیل نے عدالت کو بتایا تھا کہ عمران خان دس منٹ تک عدالت پہنچ جائیں گے ۔جسٹس علی باقر نجفی نے کہا تھا کہ عمران خان 10 منٹ نہیں 5 منٹ میں آجائیں ۔

Exit mobile version