عمران، بشری بی بی ،گنڈاپورسمیت متعدد پی ٹی آئی رہنماؤں کیخلاف ایک اور مقدمہ درج تازہ ترین Roze News
تازہ ترین

عمران، بشری بی بی ،گنڈاپورسمیت متعدد پی ٹی آئی رہنماؤں کیخلاف ایک اور مقدمہ درج

عمران، بشری بی بی ،گنڈاپورسمیت متعدد پی ٹی آئی رہنماؤں کیخلاف ایک اور مقدمہ درج

عمران، بشری بی بی ،گنڈاپورسمیت متعدد پی ٹی آئی رہنماؤں کیخلاف ایک اور مقدمہ درج

بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان، ان کی اہلیہ بشری بی بی، بہن علیمہ خان اور وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور سمیت پی ٹی آئی کے متعدد رہنماں کے خلاف انسدادہ دہشتگردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔عمران خان اور دیگر پی ٹی آئی رہنماں کے خلاف مقدمہ تھانہ ٹیکسلا میں مقدمہ درج کیا گیا ہے جس میں دہشتگردی سمیت 13 دفعات شامل کی گئی ہیں۔
عمران خان، علیمہ خان، بشری بی بی، علی امین گنڈا پور کے علاوہ سابق صدر عارف علوی، شہریار ریاض، حماد اظہر، اسد قیصر اور اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کو بھی مقدمے میں نامزد کیا گیا،
ایف آئی آر کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے علیمہ خان کے ذریعے عوام کو 24 نومبر کے احتجاج کا پیغام دیا، بشری بی بی نے 19 نومبر کے ویڈیو پیغام میں کارکنوں کو اسلام آباد پہنچنے کا کہا۔ ملزمان نے پرتشدد احتجاج کرکے شہریوں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈالا اور جلاؤ گھیراؤ کیا، ملزمان نے ریاستی اداروں کے خلاف نعرہ لگائے اور عوام میں خوف و ہراس پھیلایا۔
پی ٹی آئی کے کے احتجاج سے چند روز قبل اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کے بعد علیمہ خان نے عمران خان کا پیغام دیتے ہوئے بتایا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے 24 نومبر کو احتجاج کی فائنل کال دی ہے۔

Exit mobile version