عراق میں الیکشن ڈیوٹی کے دوران ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہونے سے ایک پائلٹ ہلاک اور دوسرا زخمی ہو گیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق وزارت دفاع کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ منگل کو تباہ ہونے والا فوجی ہیلی کاپٹر صوبائی انتخابات کے لیے سیکیورٹی کا کام کر رہا تھا۔اطلاعات کے مطابق کرکوک کے جنوب میں واقع طز خرماتو ایئر بیس سے ٹیک آف کے فوراً بعد ہیلی کاپٹر میں تکنیکی خرابی پیدا ہوگئی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق پیر کو ہونے والے صوبائی کونسل کے انتخابات میں کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا۔
Leave feedback about this