عدت میں نکاح کیس خارج کرنے کیلئے بشریٰ بی بی کا عدالت سے رجوع تازہ ترین Roze News
تازہ ترین

عدت میں نکاح کیس خارج کرنے کیلئے بشریٰ بی بی کا عدالت سے رجوع

عدت میں نکاح کیس خارج کرنے کیلئے بشریٰ بی بی کا عدالت سے رجوع

عدت میں نکاح کیس خارج کرنے کیلئے بشریٰ بی بی کا عدالت سے رجوع

عدت میں نکاح کیس خارج کرنے کیلئے بشریٰ بی بی کا عدالت سے رجوع بشریٰ بی بی نے عدت کے دوران نکاح کا مقدمہ خارج کرنے کے لیے عدالت سے رجوع کر لیا۔پی ٹی آئی کے بانی کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے نکاح کیس خارج کرنے کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا۔بشریٰ بی بی نے بیرسٹر سلمان اکرم راجہ کے توسط سے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست جمع کرائی ہے۔درخواست گزار نے درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ عدت میں نکاح کا معاملہ پیدا نہیں ہوتا، ٹرائل کورٹ کو بھی کیس سننے کا اختیار نہیں۔بشریٰ بی بی نے درخواست میں کہا ہے کہ ایڈیشنل سیشن جج ایسٹ کا 11 جنوری کا حکم کالعدم قرار دیا جائے، عید کے دوران شادی کا مقدمہ خارج کیا جائے۔درخواست میں بشریٰ بی بی کی جانب سے استدعا کی گئی ہے کہ درخواست پر فیصلہ آنے تک ٹرائل کورٹ کی کارروائی روکی جائے۔بشریٰ بی بی کا کہنا ہے کہ سابق شوہر خاور مانیکا نے غلط اور من گھڑت دستاویزات کی بنیاد پر عدت میں شادی کا جھوٹا الزام لگاتے ہوئے مذموم مقاصد کے تحت شکایت درج کرائی۔درخواست میں بشریٰ بی بی کا کہنا ہے کہ سابق شوہر کے مطابق اس نے مجھے 14 نومبر 2017 کو طلاق دی، خاور مانیکا نے 15 اپریل 2017 کو تین بار زبانی طلاق دی، اگست 2017 میں والدہ کے گھر چلی گئیں

Exit mobile version