عدالت میں پیش ہونا چاہتاہوں لیکن وہاں سکیورٹی نہیں ہے، عمران خان تازہ ترین Roze News
تازہ ترین

عدالت میں پیش ہونا چاہتاہوں لیکن وہاں سکیورٹی نہیں ہے، عمران خان

عمران خان توشہ خانہ کیس میں پیشی کیلئے لاہور سے اسلام آباد روانہ

عمران خان توشہ خانہ کیس میں پیشی کیلئے لاہور سے اسلام آباد روانہ

اسلام آباد: عمران خان کا کہنا ہے کہ عدالت میں پیش ہونا چاہتا ہوں لیکن وہاں سکیورٹی نہیں ہے۔ غیر ملکی نشریاتی ادارے کو دیئے گئے انٹرویو کے دوران میزبان نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے سوال کیا کہ آپ پر ایک مقدمے کی سماعت کے دوران پیش نہ ہونے کا الزام ہے، پولیس آپ کو گرفتار کرنے بھی آٗی لیکن آپ نے ان کے ساتھ جانے کا فیصلہ کیوں نہیں کیا، آپ کے تحفظات کیاہیں؟اس کے جواب میں عمران خان نے کہا کہ پہلی بات میرے پاس اٹھارہ مارچ تک حفاظتی ضمانت ہے۔ لہذا ان کا اس سے قبل گرفتاری کیلئے آنا بالکل غیر قانونی ہے میرے خیال میں یہ لوگ لاہور میں ہونیوالی ہماری بڑی ریلی سے گھبرا گئے ہیں، یہ اس بڑے منصوبے کا حصہ ہوسکتاہے جس کے تحت مجھے الیکشن میں حصہ لینے سے روکا جائے یا پھر مجھے جیل میں ڈالا جائے اور نااہل کردیاجائے۔

Exit mobile version