عدالتی حکم نظرانداز،گھروں کی چھتوں پر قدم آدم اشتہاری بورڈ آویزاں ادارتی پسند Roze News
ادارتی پسند

عدالتی حکم نظرانداز،گھروں کی چھتوں پر قدم آدم اشتہاری بورڈ آویزاں

baneer

عدالتی حکم نظرانداز،گھروں کی چھتوں پر قدم آدم اشتہاری بورڈ آویزاں

کراچی:شہر کے کئی مقامات پر قدآدم اشتہاری بورڈ آویزاں کردیئے گئے۔عدالتی حکم کی خلاف وزی اور شہریوں کی جان خطرے میں ڈالتے ہوئے رہائشی عمارتوں اور گھروں پر بڑے سائز کے لوہے کے جنگلے لگاکر اشتہار کیلئے استعمال کیا جارہا ہے۔جو تیز ہوائیں چلنے کے سبب گر کر کسی حادثے کا باعث بن سکتا ہے۔تفصیلا ت کے مطابق عدالتی حکم کی خلاف ورزی کرتے ہوئے شہر کی کئی مقامات پر دیو ہیکل اشتہاری بورڈ،بینر عمارتوں ا ور گھروں کی چھتوں پر لگا دیئے گئے ہیں۔سڑکوں کے قریب گھروں پر لگے بورڈ تیز ہواؤں کے سبب گرنے سے شہریوں کی جان کو خطرہ ہے۔سڑکوں کے کنارے لگے اشتہاری بورڈ گزشتہ برسات میں گر چ کے ہیں۔شہریوں نے چیف سیکرٹری سہیل راجپوت اور ایڈیشنل چیف سیکرٹری برائے بلدیات نجم شاہ سے مطالبہ کیا ہے کہ عدالتی حکم پر عمل کیا جائے اور غیر قانونی طورپر لگائے گئے اشتہاری بورڈ فوری ہٹوائے جائیں۔

Exit mobile version