پاکستان خاص خبریں

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت بڑھ کر90ڈالر فی بیرل ہوگئی

almi mandi

واشنگٹن:چین میں کم طلب کے خدشات کے باوجود امریکا میں خام تیل کے سٹاک میں توقع سے زیادہ کمی کے سبب عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں بڑھ کر90ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئیں ہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق برینٹ کے مسقبل کے سودوں کیلئے1.03ڈالر یا1.17فیصد اضافے کے بعد89.39ڈالر فی بیرل ریکارڈ کی گئیں۔امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کے مستقبل کیلئے قیمت86سینٹس یا1.06فیصد اضافے کے بعد81.81ڈالر فی بیرل ہوگئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے