اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے سیلاب متاثرین کے مسائل اجاگر کرنے کے لئے برطانوی اخبار میں مضمنوع لکھا جس میں انہوں نے مشکل میں گھرے پاکستانیوں کی آواز بلند کی۔دی گارڈین میں لکھے گئے مضمون میں شہباز شریف نے لکھا کہ سیلاب پر دنیا کی توجہ اور امداد کم ہوگئی مگر پانی کم نہ ہوا،سندھ اور بلوچستان کے بڑے حصے میں تاحال پانی موجود ہے جبکہ جولائی میں ان علاقوں میں دوبارہ سیلاب آسکتا ہے۔انہوں نے لکھا کہ سیلاب میں مزید90لاکھ پاکستانیوں کو انتہائی غربت میں دھکیل دیا۔شہبازشریف نے لکھا کہ گزشتہ موسم گرما میں پاکستان میں آنے ورالی تباہ کن بارشوں اور سیلاب نے1700افراد کی جانیں لیں،سوئٹرزلینڈ کے رقبے جتنا حصہ پانی میں ڈوب گیا اور3کروڑ سے زائد لوگ متاثر ہوئے، یہ تعداد یورپی ممالک میں بسنے والے لوگوں سے زیادہ ہے۔پاکستان میں غذائی عدم تحفظ کے شکار افراد کی تعداد دگنی ہوکر14ملین تک پہنچ گئی جبکہ مزید9ملین غربت کی لکیر کے نیچے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔
Leave feedback about this