واشنگٹن: برطانوی میڈیا نے دعوی کیا ہے کہ امریکی قید میں موجود ڈاکٹر عافیہ صدیقی نے صدر جوبائیڈن سے معافی کی اپیل کردی۔برطانوی میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے وکلا کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ڈاکٹر عافیہ کو چھوڑ دیا جائے گا کیونکہ نئے شواہد سامنے آنے سے ان کی بے گناہی کا اندازہ ہو سکتا ہے۔
رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی نے اپنے وکلا کے ذریعے ایک پیغام میں کہا ہے کہ میں، ناانصافی کا شکار ہوں، ہر دن اذیت ہے، یہ آسان نہیں ہے، انشا اللہ ایک دن میں اس عذاب سے آزاد ہو جاؤں گی ۔ڈاکٹر عافیہ کے وکیل کلائیو سٹافورڈ سمتھ نے سبکدوش ہونے والے امریکی صدر جو بائیڈن سے معافی کا مطالبہ کیا اور انہیں 76 ہزار 500 الفاظ پر مشتمل ڈوزیئر بھی پیش کیا ہے۔
رپورٹس میں مزید کہا گیا ہے کہ صدر جو بائیڈن کے پاس درخواست پر غور کرنے کے لیے پیر کو ڈونلڈ ٹرمپ کے حلف برداری تک کا وقت ہے، انہوں نے 39 ملزمان کی سزاں کا معاف جبکہ 3 ہزار 989 کی کم کیں۔
تازہ ترین
دنیا
ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی امریکی صدر سے معافی کی اپیل
- by web_desk
- جنوری 19, 2025
- 0 Comments
- 248 Views
- 10 مہینے ago

Leave feedback about this