اسلام آباد: آرمی اور ایف سی کی امدادی ٹیموں نے لینڈ سلائیڈنگ کے بعد بند ہونیوالا طورخم بارڈر پر سڑک کا بیشتر حصہ کلیئر کردیا ، واقعے میں جاں بحق افراد کی تعداد 4 ہوگئی ، ملبے سے ایک اور لاش نکال لی گئی ہے جس کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد 4 ہوگئی ہے جبکہ بارافراد زخمی ہیں۔ممکنہ طورپر ملبے تلے دبے مزید افراد کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن جاری ہے ڈپٹی کمشنر کے مطابق اب تک مجموعی طورپر اٹھارہ کنٹینر ملبے سے نکالے گئے ہیں اور پندرہ سے زائد کنٹینر اب بھی ملبے تلے دبے ہیں