ضیاء اللہ لانگو نے صوبائی وزیر داخلہ کے عہدے کا حلف اٹھا لیا پاکستان Roze News
پاکستان

ضیاء اللہ لانگو نے صوبائی وزیر داخلہ کے عہدے کا حلف اٹھا لیا

کوئٹہ:مشیر داخلہ بلوچستان میں ضیاء اللہ لانگو نے صوبائی وزیر داخلہ کی حیثیت سے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔روزنامہ پاکستان کے مطابق حلف برداری کی تقریب گورنر ہاؤس میں ہوئی جہاں قائم مقام گورنر بلوچستان میر جان جمالی نے مشیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو سے وزارت کا حلف لیا۔حلف برداری کی تقریب میں سینئر صوبائی وزیر حاجی نور محمد دمڑ،مبین خان خلجی،محمد خان لہڑی بھی اس موقع پر پر موجود تھے جبکہ چیف سیکرٹری بلوچستان عبدالعزیز اعقلی،آئی جی پولیس عبدالخالق شیخ ودیگر اعلیٰ حکام نے بھی شرکت کی۔

Exit mobile version