پاکستان تازہ ترین

ضمنی انتخابات، قومی اسمبلی کے 8 میں سے 6 حلقوں میں پی ٹی آئی، 2 میں پیپلز پارٹی کامیاب

قومی اسمبلی کے 8 حلقوں میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں تحریک انصاف 6 نشستوں پر کامیاب ٹھہری، جبکہ پیپلز پارٹی نے 2 نشستوں پر کامیابی حاصل کی۔

ملک میں قومی اسمبلی کی 8 انتخابی نشستوں پر ہونے والے ضمنی انتخابات کے نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف 8 میں سے 6 انتخابی نشستوں پشاور، مردان، چارسدہ، ننکانہ صاحب، فیصل آباد اور کراچی (این اے 239) سے کامیاب ہو گئی ہے، جبکہ این اے 157 ملتان اور این اے 237 کراچی سے پیپلز پارٹی کامیاب ہوئی ہے۔

دوسری جانب پنجاب اسمبلی کی 3 نشستوں پر ضمنی انتخابات کے نتائج موصول ہو چکے ہیں، جس کے مطابق پی ٹی آئی نے 2 جبکہ مسلم لیگ (ن) نے ایک نشست حاصل کی ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے اراکین قومی اسمبلی کے استعفے منظور ہونے کے بعد خالی ہونے والی خیبرپختونخوا کی 3، پنجاب کی 3 اور سندھ کی 2 نشستوں پر ضمنی انتخابات ہوئے۔

تینوں صوبوں میں پی ڈی ایم اور حکومت کی اتحادی جماعتوں کا تحریک انصاف سے سخت مقابلہ ہوا، جن میں سے 7 نشستوں پر سابق وزیراعظم عمران خان نے بطور امیدوار خود حصہ لیا، انھیں 6 حلقوں میں کامیابی، اور ایک نشست پر شکست ہوئی،  جبکہ ایک نشست پر شاہ محمود قریشی کی صاحبزادی مہر بانو قریشی نے پی ٹی آئی کی ٹکٹ کے بدولت بلے کے نشان پر انتخاب لڑا، لیکن وہ یوسف رضا گیلانی کے بیٹے علی موسی گیلانی سے ہار گئیں۔

قومی اسمبلی کے 6 حلقوں میں کامیابی کے بعد عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے مختصر پیغام میں کہا ”بس نام رہے اللہ کا۔”

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image