کے پی کے ضلع کرم میں قبائل کے مابین فائرنگ کے نتیجے میں اب تک 25 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوئے ہیں،ترجمان کے پی حکومت کے مطابق کی کوششوں سے ضلع کرم میں متعدد جرگوں کا انعقا د ہوا۔کے پی حکومت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ حکومت اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی کوششوں سے کرم میں حالات اب بہتر ہیں ۔کے پی حکومت کا کہنا ہے کہ ضلع کرم میں فریقین کے مابین امن کے قیام پر اتفاق رائے ہوگیا ہے اور آئندہ 2 روز میں تمام بند راستے کھول دیئے جائیں گے۔کے پی حکومت کے ترجمان کے مطابق ضلع کرم میں اراضی کے تنازع پر حکومت نے خصوصی لینڈ کمیشن بنادیاہے۔
Leave feedback about this