صوبائی الیکشن کمیشن کا میرپور خصوصی انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس ۔صوبائی الیکشن کمیشن نے میرپورخاص میں انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لے لیا۔صوبائی الیکشن کمیشن نے ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسران اور ریجنل الیکشن کمیشن کو مراسلہ جاری کر دیا ہے۔خط میں کہا گیا کہ انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی شکایات ہیں۔ میونسپل چیئرمین اور میئر امیدواروں کے حق میں اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کر رہے ہیں۔صوبائی الیکشن کمیشن کے خط میں کہا گیا ہے کہ ایسا اقدام انتخابی ضابطہ اخلاق 2024 کی صریح خلاف ورزی ہے۔خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسران اور ریجنل الیکشن کمیشن دستاویزی ثبوت صوبائی الیکشن کمیشن کو بھجوائیں تاکہ مزید کارروائی کی جاسکے۔
صوبائی الیکشن کمیشن کا میرپور خاص انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس

صوبائی الیکشن کمیشن کا میرپور خاص انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس