پی ٹی آئی کارکن صنم جاوید کے والد کا کہنا ہے کہ ان کی بیٹی مریم نواز کے خلاف جیل سے الیکشن لڑیں گی۔یہ بات صنم جاوید کے والد نے سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ان کا کہنا ہے کہ صنم جاوید پی پی 150 لاہور سے کاغذات نامزدگی جمع کرائیں گی۔صنم جاوید کے والد کا کہنا تھا کہ وہ صنم جاوید کے لیے الیکشن لڑنے کے لیے متعلقہ دستاویزات جمع کر رہے ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ صنم جاوید کے کاغذات نامزدگی حاصل کریں گے، صنم جاوید پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑیں گی۔صنم جاوید کے والد کا یہ بھی کہنا ہے کہ صنم جاوید خواتین کی مخصوص نشستوں پر بھی کاغذات نامزدگی جمع کرائیں گی۔
صنم جاوید مریم نواز کے خلاف جیل سے الیکشن لڑیں گی، والد

صنم جاوید مریم نواز کے خلاف جیل سے الیکشن لڑیں گی، والد