بالی ووڈ کی معروف اداکارہ اور رقاصہ راکھی ساونت، جو تنازعات کا شکار رہتی ہیں، کا کہنا ہے کہ جب تک انہیں صحیح جیون ساتھی نہیں مل جاتا وہ شادی کرتی رہیں گی۔ چند ماہ قبل عمرہ کی سعادت حاصل کرنے والی بھارتی ڈانسر نے انٹرویو دیتے ہوئے عدالت سے درخواست کی ہے کہ تاجر عادل خان درانی کو جلد از جلد طلاق دی جائے تاکہ میں دوبارہ شادی کر سکوں۔بھارتی بزنس مین عادل خان درانی سے شادی کے لیے اسلام قبول کرنے والی راکھی ساونت کے انٹرویو کا ایک کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔راکھی نے دوبارہ شادی کرنے کا ارادہ ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ میں مرتے وقت تک شادی شدہ رہوں گی جب تک مجھے صحیح جیون ساتھی نہیں مل جاتا، تب تک میں محبت کرتی رہوں گی کیونکہ یہ میری زندگی ہے، میری ایک ہی زندگی ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر آپ ہالی ووڈ پر نظر ڈالیں تو آپ کو بہت سی ایسی اداکارائیں ملیں گی جنہوں نے کئی بار شادیاں کیں اور کئی بوائے فرینڈز ہیں لیکن کسی نے انہیں برا بھلا نہیں کہا، تمام حدیں صرف بھارت میں ہیں، صرف یہیں رہتی ہیں۔
انٹرٹینمنٹ
صحیح جیون ساتھی ملنے تک شادی کرتی رہوں گی، راکھی ساونت
- by web_desk
- دسمبر 29, 2023
- 0 Comments
- 456 Views
- 12 مہینے ago
Leave feedback about this