پیپلز پارٹی کے رہنما ندیم افضل چن کا کہنا ہے کہ شہباز شریف بحث کے لیے مشروط حمایت دینے کے بعد روپوش ہو گئے ہیں۔مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے پی پی رہنما ندیم افضل چن نے کہا کہ مریم اپنے والد میں ہمت پیدا کریں کہ وہ بلاول بھٹو سے بات کریں۔ندیم افضل چن نے کہا کہ پنجاب کے چولستان کا سندھ کے تھر سے موازنہ کریں۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے پنجاب میں این آئی سی وی ڈی ہسپتال بنایا تو علاج کے بہانے ملک سے کیسے بھاگ جاتے۔ندیم افضل چن نے مزید کہا کہ مریم صاحبہ، میاں صاحب بلاول بھٹو سے بات چیت کے لیے تیار رہیں۔
شہباز مباحثے کی مشروط ہامی بھرنے کے بعد چھپ گئے ، ندیم افضل چن

شہباز مباحثے کی مشروط ہامی بھرنے کے بعد چھپ گئے ، ندیم افضل چن