شمالی بلوچستان مضبوط مغربی سسٹم کے زیر اثر آگیا جہاں کئی علاقوں میں بارہ گھنٹوں سے موسلادھار بارش جاری ہے۔بلوچستان کے علاقوں چمن اور لورالائی میں گذشتہ 12 گھنٹے سے شدید بارشیں جاری ہیں۔شدید بارشوں سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے اور برساتی نالوں میں طغیانی آگئی جبکہ کوئٹہ چمن شاہراہ کے مختلف مقامات پر طوفانی بارش جاری ہے۔ حکام کے مطابق شمالی بلوچستان کے ندی نالوی میں درمیانے درجے کے سیلابی ریلے ہیں جبکہ برساتی نالوں میں طغیانی سے دیہی رابطہ سڑکیں آمد ورفت کیلئے متاثر ہوئی ہیں۔لیویز حکام کا کہنا ہے کہ کوژک ٹا پ کے پہاڑی دروں کے سپلائی پانی سے کوئٹہ چمن شاہراہ متاثرہوئی جہاں پانی کیساتھ مٹی اور پتھر سڑک پر آنے سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی۔ادھر خوشاب، بھکر اور بورے والا سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں بھی بار ش ہوئی۔
شمالی بلوچستان مضبوط مغربی سسٹم کے زیر اثر آگیا، کئی علاقوں میں موسلادھار بارشیں

شمالی بلوچستان مضبوط مغربی سسٹم کے زیر اثر آگیا، کئی علاقوں میں موسلادھار بارشیں