اسلام آباد ہائیکورٹ نے سی ڈی اے کا اعظم سواتی کے فارم ہاؤس کو سیل کرنے کا نوٹس معطل کردیا۔ہائیکورٹ میں سینیٹر اعظم سواتی کے فارم پر سی ڈی اے آپریشن اور نوٹس کے خلاف اہلیہ طاہرہ سواتی کی درخواست کی سماعت ہوئی۔ہائیکورٹ نے سی ڈی اے کا اعظم سواتی کے فارم ہاؤس کوسیل کرنے کانوٹس معطل کردیا۔عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے مزید کسی کارروائی سے روک دیا۔سی ڈی اے نے اعظم سواتی کا فارم ہاؤس قانون کی خلاف ورزی پر سیل کیا تھا۔درخواست گزار نے کہا کہ ہمارے خلاف سی ڈی اے نے آپریشن کیا ا ور فارم ہاؤس میں توڑ پھوڑ کے ساتھ اسے سیل کردیا۔کارروائی سے پہلے کسی قسم کا نوٹس نہیں دیا گیا۔سی ڈی اے کو مزید کاروارئی سے روکا جائے۔عدالت نے کیس کی سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی۔
سی ڈی اے کا اعظم سواتی کے فارم ہاؤس کو سیل کرنے کا نوٹس معطل

سی ڈی اے کا اعظم سواتی کے فارم ہاؤس کو سیل کرنے کا نوٹس معطل