سہ ماہی ایڈ جسٹمنٹ کے تحت بجلی 46 پیسے فی یونٹ مہنگی پاکستان Roze News
پاکستان

سہ ماہی ایڈ جسٹمنٹ کے تحت بجلی 46 پیسے فی یونٹ مہنگی

سہ ماہی ایڈ جسٹمنٹ کے تحت بجلی 46 پیسے فی یونٹ مہنگی

سہ ماہی ایڈ جسٹمنٹ کے تحت بجلی 46 پیسے فی یونٹ مہنگی

نیپرا کی جانب سے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی 46 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی گئی نیپرا نے اپنا فیصلہ وفاقی حکومت کو بھجوا دیا ہے ۔بجلی رواں مالی سال کی دوسری سہ ماہی ایڈ جسٹمنٹ کی مد میں مہنگی کی گئی ہے ۔نیپرا کے فیصلے کے باعث بجلی کے صارفین پر پندرہ ارب 45 کروڑ روپے سے زائد کا اضافی بوجھ پڑیگا۔نیپرا کے مطابق فیصلے کے تحت بجلی کے صارفین کو تین ماہ میں اضافی ادائیگیاں کرنا ہوں گی ۔نیپرا کے فیصلے کے تحت بجلی کے صارفین سے اپریل میں اضافی وصولیاں کی جائیں گی ،نیپرا کا یہ بھی کہنا ہے کہ ان اضافی وصولیوں کااطلاق کے الیکٹرک پر نہیں ہوگا۔

Exit mobile version