راولپنڈی: سکیورٹی فورسز نے پاک افغان بارڈر پر فالو اپ آپریشن میں مزید 17 خارجی دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔آئی ایس پی آرکے مطابق سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں پاک افغان بارڈر پر فالو اپ آپریشن کیا، جس کے نتیجے میں 17 خارجی مارے گئے، ہلاک خوارج سے ہتھیار، گولیاں اور دھماکا خیز مواد برآمد کیا گیا ہے۔
گزشتہ روز پاک افغان بارڈر پر آپریشن میں 54 خارجی مارے گئے تھے، گزشتہ 3 روز میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں 71 خارجی ہلاک ہوئے۔ سکیورٹی فورسز دہشت گردی کی ہر کوشش کو ناکام بنانے کیلئے پرعزم ہیں، سکیورٹی فورسز ملکی امن وا ستحکام و ترقی کو سبوتاژ نہیں ہونے دیں گی۔
سکیورٹی فورسز کا پاک افغان بارڈر پر فالو اپ آپریشن، مزید 17 خارجی ہلاک

سکیورٹی فورسز کا قلات میں آپریشن، بھارتی حمایت یافتہ 4 دہشت گرد جہنم واصل