ملک کے آٹھویں نامزد نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ منسٹر انکلیو سے پنجاب ہاﺅس منتقل ہوگئے ۔نگران وزیراعظم کو سکیورٹی وجوہات کے باعث پنجاب ہاﺅس منتقل کیاگیا ، تاہم وہ وزیراعظم ہاﺅس خالی ہونے تک پنجاب ہاﺅس میں ہی رہیں گے ، اور حلف اُٹھانے کے بعد وزیراعظم ہاﺅس منتقل ہونگے ۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ آج بارہ اگست 2023 کو وزیراعظم شہبا زشریف اور اپوزیشن لیڈ ر راجہ ریاج نے اتفاق رائے کے بعد انوارالحق کاکڑ کا بطور نگران وزیراعظم نام فائنل کیاتھا۔جس کے بعد صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے آئین کے آرٹیکل 224 ایک اے کے تحت انوار الحق کاکڑ کی بطور آٹھویں نگران وزیراعظم تعیناتی کی منظوری دی ۔
سکیورٹی خدشات ، نامزد نگران وزیراعظم منسٹر ز انکلیو سے پنجاب ہاﺅس منتقل

سکیورٹی خدشات ، نامزد نگران وزیراعظم منسٹر ز انکلیو سے پنجاب ہاﺅس منتقل