سپریم کورٹ فیصلے پر دکھ اور افسوس کا اظہار ہی کیاجاسکتا ہے ، وزیر قانون پاکستان Roze News
پاکستان

سپریم کورٹ فیصلے پر دکھ اور افسوس کا اظہار ہی کیاجاسکتا ہے ، وزیر قانون

سپریم کورٹ ریویو آف ججمنٹس اینڈ آرڈرز ایکٹ سے نواز شریف کو کوئی فائدہ نہیں ہوگا، وزیر قانون

سپریم کورٹ ریویو آف ججمنٹس اینڈ آرڈرز ایکٹ سے نواز شریف کو کوئی فائدہ نہیں ہوگا، وزیر قانون

اسلام آباد: اعظم نذیر تارڑ کا کہنا ہے کہ الیکشن التوا کیس پر سپریم کورٹ کے فیصلے پر دکھ اور افسوس کاہی اظہار کیاجاسکتاہے۔پریس کانفرنس سے خطاب میں وزیر قانون اعظم تارڑ نے کہا کہ انتخابی تاریخ کے فیصلے کیساتھ ہی ایک اور بینچ بنادیا گیا عدالت نے سرکلر یاایگزیکٹو آرڈر کے بجائے چھ رکنی بینچ تشکیل دیا ہے ۔وزیر قانون نے مزید کہا کہ از خود نوٹس چار تین سے خارج ہوا تھا انتہائی اہم معاملے کو حل کرنے کیلئے ف کورٹ اجلاس کا مطالبہ کیا تھا، ابہام دور کرنے کیلئے فل کورٹ کو بٹھایا جاتا۔اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ سکیورٹی ومعاشی کیساتھ سیاسی اور قانونی بحران بھی شامل کردیئے گئے ہیں سپریم کورٹ نے حکومت کی تمام درخواستوں کو مسرد کردیا ،حکومتی اتحاد سپریم کورٹ کے معاملات سے مطمئن نہیں ۔

Exit mobile version