صوبہ سندھ کا 2023-24 کا بجٹ آج پیش کیاجائیگا ،وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ صوبے کا بجٹ ایوان میں پیش کرینگے ، مالی سال 2023-24 کا مجموعی بجٹ تخمینہ 2000 ارب روپے رکھنے کی تجویز ہے ، ذرائع کے مطابق مجموعی صوبائی ترقیاتی بجٹ 410 ارب روپے رکھے جاے کا تجویز ہے ۔وفاقی پی ایس ڈی پی میں صوبے کیلئے بارہ ارب روپے سے زائد کا تخمینہ لگایاگیا ، غیر ملکی فنڈنگ سے چلنے والے منصوبوں کا بجٹ تخمینہ 266 ارب روپے سے زائد کی تجویز ہے ۔نئی اور جاری ترقیاتی اسکیموں کیلئے 380 ارب روپے سے زائد مختص کرنے کی تجویز ہے ، 7193 نئی اسکیمز کیلئے آئندہ مالی سال میں 88 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز ہے ۔