سلمان خان نے اپنی فلم بجرنگی بھائی جان دو سے اداکارہ کرینہ کپور کو آؤٹ کردیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ کے دبنگ سلمان خان اپنی سپر ہیٹ فلم بجرنگی بھائی جان کا سیکوئل بجرنگی بھائی جان دو بنانے جارہے ہیں بجرنگی بھائی جان میں اداکارہ کرینہ کپور نے سلمان خان کیساتھ مرکز کردار ادا کیاتھا رپورٹس کاکہنا ہے کہ بجرنگی بھائی جان دو میں سلمان خان کی ہیروئن اب کرینہ کپور نہیں ہونگے بلکہ اداکارہ پوجا ہیگڈے ممکنہ طورپر سلمان خان کی ہیراؤن کے روپ میں دکھائی دیگی۔