شمالی کوریا کا مزید بیلسٹک میزائلوں کا تجربہ دنیا Roze News
دنیا

شمالی کوریا کا مزید بیلسٹک میزائلوں کا تجربہ

شمالی کوریا کا مزید بیلسٹک میزائلوں کا تجربہ

شمالی کوریا کا مزید بیلسٹک میزائلوں کا تجربہ

اسلام آباد: جنوبی کوریا کی فوج نے کہا ہے کہ شمالی کوریا نے مشرقی ساحل سے کم فاصلے تک مارکرنیوالے دوبیلسٹک میزائل فائر کیے ہیں، غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جنوبی کوریا کی فوج نے کہا کہ دونوں میزائل جاپان کے خصوصی اقتصادی زون سے باہر گرے تجربات یاسے وقت کیے جب امریکی طیارہ بردار جہاز جنوبی کوریا ئی بندرگاہ پر لنگر انداز ہونیوالا ہے۔جنوبی کوریا کے جوائنٹ چیفس نے کہا ہے کہ شمالی کوریا کے باربار میزائل داغے جانے کی سخت مذمت کرتے ہیں شمالی کوریا کی اشتعال انگیز ی کا بھرپور جواب دینے کیلئے تیار ہیں۔انہوں نے کہا کہ پلان کے مطابق امریکا کے ساتھ فوجی مشقیں جاری رکھیں گے، دوسری جانب جاپان نے میزائل تجربات کو خطے اور عالمی برادری کی سلامتی کیلئے خطرہ قرار دیدیا۔

Exit mobile version