پاکستان

سعودی ولی عہد کی دعوت پر وزیر اعظم پاکستان دو روزہ دورے پر سعودی عرب روانہ

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی دعوت پر وزیر اعظم پاکستان میاں شہباز شریف دو روزہ دورے پر سعودی عرب روانہ ہو گئے۔

سعودی عرب کے ولی عہد اور وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان کی دعوت پر وزیر اعظم شہباز شریف دو روزہ دورے پر سعودی عرب روانہ ہو گئے۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم سعودی سرمایہ کاری کے حوالے سے منعقد ہونے والی کانفرنس میں شرکت کے لیے دو روزہ دورے پر روانہ ہوئے ہیں، جہاں اُن کی سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے ملاقات ہو گی۔

خیال رہے کہ شہباز شریف شہزادہ محمد بن سلمان کی دعوت پر یہ دورہ کر رہے ہیں، جبکہ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ اس دورے کے بعد اگلے ماہ محمد بن سلمان کی پاکستان آمد متوقع ہے۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image